ا یپکا کی کال پر ملک بھر میں کلرکوں کی ہڑتال اور احتجاجی مظاہرئے

(رپور ٹ )ایپکاکی کال پر ملک بھر کے کے کلرکوں نے قلم چھوڑہڑتال کی،دفاتر تال بندی کی گی،دھرنے دئیے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔
لاہور میں سول سیکرٹریٹ،آبپاشی،سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر محکوموں کے محنت کشوں نے ہڑتال میں حصہ لیا اور اپنے دفاتر سے احتجاجی جلوسوں کی شکل میں محکمہ تعلیم ہال روڈ پر جمع ہوئے جہاں بڑا احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا،اس دوران محنت کش اپنے مطالبات کی منظوری اور حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی اور سینہ کوبی کرتے رہے۔ایپکا کی صوبائی اور لاہور کی قیادت نے تقریر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ فورا پے اینڈ کمیشن کی شفارشات کو منظور کرئے،انہوں نے کہا کہ ایپکا نہ اپنا احتجاجی ایجنڈہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کو پہنچا دیا ہے اور اب گیند حکمرانوں کی کی کوٹ میں ہے کل پھر ہڑتال کی جائے گی جبکہ 22مارچ کو ملک گیر ہڑتال ہو گی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا اور ضرورت پڑی تو وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ہاوس تک لانگ مارچ کرئیں گئیں۔
ملتان،خوشاب،روالپنڈی،چنیوٹ اورحافط آباد میں کلرکوں کی بڑی تعداد نے قلم چھوڑ ہڑتال کی اور احتجاجی ریلیاں نکالیں،کلرکوں نے بڑھتی مہنگائی کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت فورا پے اینڈ کمیشن کی شفارشات پر عمل کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کرئے۔
کوئٹہ میں مظاہرین نے تین گھنٹے تک روڈ بلاک کیا رکھا اور مظاہرین کو وزیراعلیٰ ہاوس تک جانے سے روکا گیا تو صوبائی قیادت نے 500ساتھیوں سمیترضاکارانہ گرفتاریاں دئیں، جن کو مجبورا،حکومت کو رات کو رہ کرنا پڑہ۔ مرکزی نائب صدر یوسف کاکڑ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ آج سے کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگے جائیں گئیں۔
ایپکا کی بلوچستاں میں قیادت کی گرفتاری کے خلاف پورے سکھر سمیت دیگر شہروں میں یوم سیاہ منایا گیا، تمام سرکاری محکوموں میں ہڑتال اور دفاتر میں سیاہ پرچم لہرائے گے۔

About these ads

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

%d bloggers like this: