(رپورٹ )ریل بچاؤ اتحاد کے زیر اہتمام ریلوے ہیڈکواٹرز کے با ہر سے ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں ریلوئے مزدورں نے ریلوئے میں سیاسی مداخلت ،ریل گاڑیوں کی نجکاری،ٹھکیداری نظام،کرپشن اور میٹریل چوری کے کیخلاف احتجاجی کنونشن منعقد کیا۔اس سے پہلے ریلوئے سٹیشن سے ہیڈکواٹرز تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔احتجاجی دھرنے میں ریلوئے ورکرز یونین،ریلوے محنت کش یونین اورریلوے انقلابی یونین ورکشاپس کے ہزاروں محنت کشوں نے شرکت کی۔احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیڈر شپ نے کہا آج ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم ریلوے کی نجکاری کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گیں،اس کی نجکاری کے۔ٍاز عمل کو فورا روکا جائے اور نجی شعبے میں چلنے والی ٹرینوں کو واپس قومی تحویل میں واپس لیا جاے۔اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ریلوے کے85ہزار محنت کش ریلوے کی بحالی کے لیے نہ ختم ہونے ولی احتجاجی تحریک کا آغاز کردیں گے،انہوں نے کہا ہم کسی صورت میں اس قومی ادارے کو ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں کے تحت بند نہیں ہونے دیں گیں۔مقررین نے ملک کی تمام ٹریڈ یونینز اور فیڈریشنز سے اپیل کی کہ ریلوے کو بچانے کے لیے ریلوے کے محنت کشوں کا ساتھ دیں۔