اکتوبر2009کوپنجاب حکومت نے تمام خود مختار اور نیم خودمختار اداروں کو ایک نو ٹیفیکیشن جاری کیا کہ پنجاب میں گریڈ 1تا15کے تما م کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیا جائے ۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے محنت کش بھی اسی زمرے میں آتے تھے ۔پنجاب میں تقریبا تمام اداروں کے سربراہوں نے جن میں علامہ اقبال میڈیکل کالج اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی بھی شامل ہے نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کردیا ۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے محنت کشوں نے کئی بار وائس چانسلر کو درخواستیں دیں ہم کنٹریکٹ محنت کشوں کو ریگولر کیا جائے لیکن انہوں نے اس سے صاف انکار کردیا ۔پھر اس کے بعد 27اکتوبر 2009تا31اکتوبر2009یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تماممحنت کشوں نے ریگولر ہونے کے لیے احتجاج کیا
June 1, 2010
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے 108 محنت کشوں کی جبری برطرفی
read more »