Archive for February, 2011

February 20, 2011

مصر میں انقلاب کی پہلی فتح۔۔۔۔۔۔۔محنت کشوں کی جدوجہد جاری ہے

محنت کشوں کی جدوجہد میں اضافہ:
مصر میں فوج کی ہائی کمانڈ کی طرف سے انقلاب کو حسنی مبارک کی آمریت کے خاتمے سے آگے بڑھنے کو رو کنیکے خلاف پورے مصر میں محنت کشوں کی جدوجہد اور ہڑتالیں جاری ہیں ۔
اس جمعہ کو ان ہڑتالوں کے تسلسل میں قائرہ کے تحریر اسکوائر میں ایک شاندار مظاہرہ ہوا جس میں تمام قوتیں شامل ہوئیں جنہوں نے انقلاب میں حصہ لیا تھا یہ مظاہرہ ان شہیدوں کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا جس کو سیکورٹی فورسز اور مبارک کے غنڈوں نے شہید کیا تھا ۔اس کے علاوہ اس میں فوج سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر ایمرجنسی قوانین کا خاتمہ کیا جائے سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور جمہوری اصلاحات کیں جائیں ۔

read more »

Advertisements
February 15, 2011

مصر میں انقلاب کی فتح

تحریر:سائمن ہارڈی
۱۱ فروری 2011عرب بلکہ پوری دنیا کے لئے تاریخی دن تھا ۔دسیوں لاکھوں عوام کے مصر کے ہر شہر اور قصبے میں احتجاج کررہے تھے ۔ریاستی ٹی وی ،صدارتی محل اور پارلیمینٹ ہاؤس کا مظاہرین نے گھراؤ کر رکھا تھا ۔
جس کے نتیجے میں مشرق وسطی میں سب سے مستحکم سمجھے جانے آمر حسنی مبارک کی حکومت کا خاتمہ ہوگیاہے ۔

read more »

February 14, 2011

پاکستان اور انقلاب

تحریر:کامریڈ شہزاد
تیونس اور مصر میں عوامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ،اب لیبیا،بحرین،اردن،یمن میں بھی انقلابی ابھار تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے ۔انقلابی تحریکوں کا اثر پوری دنیا میں ہو رہا ہے اور حکمران طبقہ اس وقت خوف کی کیفیت میں ہے ۔
حکمران طبقہ اور بحران: پاکستان میں بھی غربت،مہنگائی،بیروزگاری،امریکی سامراج،نجکاری،سرکاری اور نجی اداروں نوکریوں کے خاتمے کے خلاف عوامی نفرت عروج پر ہے۔ حکمران طبقہ یہ چاہتا ہے کہ محنت کش عوام بحران کی قیمت ادا کریں ۔مگر محنت کش اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔خوف ختم ہو رہا ہے محنت کش فتوحات حاصل کر رہے ہیں ۔اس سے محنت کشوں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

read more »

February 13, 2011

پی آئی اے کے محنت کشوں کی فتح

مبارک اور پی آئی اے کے ایم ڈی ایک ہی رات مستعفی ہوئے۔ جہاں مبارک کی آمریت کا خاتمہ عرب دنیا کے لئے امید کی نئی کرن بنا کر سامنے آیا ۔پی آئی اے کے محنت کشوں کی کامیابی پاکستان بھر کے محنت کشوں کے لئے پیغام لائی کہ جدوجہد کے ذریعے فتوحات ممکن ہیں ۔

read more »

February 5, 2011

مصر میں انقلاب زندہ باد

تیونس میں جنم لینے والے انقلاب نے سارے مشرق وسطی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔اردن،یمن،الجریا میں نوجوان اور محنت کش عوام احتجاج کر رہے ہیں ،دیگر عرب ممالک میں حکمران انقلاب کیتیش سے خوف زدہ ہیں ۔لیکن مصر اس انقلاب کا مرکزبن گیا ہے

read more »