تنخواہوں میں اضافہ کی جدوجہد

مو جودہ بجٹ میں حکومت نے تنخواہوں میں اضافے سے انکار کردیا،ان کے بقول موجودہ معاشی بحران میں میں معیشت اس کی متحمل نہیں ہوسکتی۔جبکہ مہنگائی میں اضافے نے محنت کش عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔بجلی ،گیس ،پیٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ،موجودہ سال کے دوران اشیائے صرف کی قیمتوں میں 300فیصداضافہ ہوا ہے اس لیے محنت کش اس صورتحال پر سخت غصہ میں ہیں ۔اس کا اظہار ان کی طرف سے ہونے والے مختلف احتجاجوں اور دھرنوں سے ہورہا ہے۔ خاصکرکلرک اور استاتذہ کافی متحرک ہیں ۔ اس کے علاوہ مختلف اداروں میں بھی کافی بے چینی پائی جاتی ہے۔تنخواہوں میں اضافہ پرمحنت کشوں کی تنظیموں نے اسلام آباد میں بجٹ کے دن مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کررکھا۔
پچھلے عرصے میں نوکریوں کے خاتمے ،کٹوتیوں،فیسوں میں اضافے ،لوڈ شیڈنگ کے خلاف بڑی جدوجہد میں سامنے آئیں ہیں۔Kesc،لیڈی ہیلتھ ورکر ز،ینگ ڈاکٹرز،اساتذہ پورٹ قاسم اور واپڈا کے محنت کشوں کی جدوجہد محنت کشوں میں اعتماد پیدا کر رہی ہے کہ جدوجہد سے فتح ممکن ہے اس کے ساتھ یہ محنت کشوں کی دیگر پرتوں میں بھی جدوجہد کا حوصلہ پیدا کر رہی ہے۔
ان حالات میں جب حکمران طبقہ شدید تضاد کا شکارہے،محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافہ کی جدوجہد اہم کامیابی حاصل کر سکتی ہے،اس لیے لیفٹ کے گروپوں اور مختلف اداروں کی ٹریڈیونیزنے24 مئی کو تنخواہوں میں 100فیصد اور کم از کم تنخواہ 15000ہزارماہانہ کے تحت ریلی اور چیرانگ کراس پر تین گھنٹے کا دھرنا دیا۔اس میں دو ہزار سے زائدمحنت کش اور بڑی تعداد میں بائیں بازو کے سیاسی کارکن شامل ہوئے۔ریلی اور دھرنے میں محنت کشوں نے اپنے مطالبات حق میں شدید نعرہ بازی کی،اس مواقع پر ٹریڈیونین لیڈروں اور بائیں بازو کے راہنماوں نے مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھنے کاعزم کیا۔اس ریلی کو منظم کرتے اس بات کا شدت کے ساتھ احساس ہوا ہے کہ بائیں بازو کی سیاست کی تعمیرکے لیے ٹریڈیونینزمیں جدوجہد کے دوران سوشلسٹ نظریات کے نظریات کوپیش کیاجائے اور معاشی جدوجہد کو سیاسی جدوجہد سے منسلک کی جائے

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: