پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے بلوچستان کے ڈاکٹرز کی تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی

ینگ ڈاکٹرز کی جدوجہد پنجاب سے شروع ہوئی تھی۔اس نے پنجاب حکومت کے تمام جبر،قیدوبند اور گرفتاریوں کے باوجود جدوجہد جاری رکھی اور اہم کامیابی حاصل کی ۔اس سے دیگر صوبوں کے ینگ ڈاکٹر میں جدوجہد کاحوصلہ پیدا ہوا، سندھ میں ڈاکٹرز منظم ہوئے اور انہوں نے تحریک کاآغاز کردیا، اسی طرح پختونخواہ اور بلوچستان میں بھی ینگ ڈاکٹرز متحرک ہوگے۔بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز پچھلے کئی ہفتوں سے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرہے ہیں،اس جدوجہد کی پاداش میں 66سے زائد ینگ ڈاکٹرز کوبلوچستان کی حکومت نے برطرف کردیااوراس وقت تحریک کو حکومت کی طرف سے شدید دھمکیوں کاسامناہے۔ایسی صورتحال کاسامنا پنجاب میں بھی ینگ ڈاکٹرز کو رہا اور بڑے پیمانے پر ڈاکٹرز کو گرفتار اور نوکریوں سے برطرف کردیا،لیکن ان کی جدوجہد سے حکومت کوجھکنا پڑا۔
بلوچستان کے ڈاکٹرز کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے وائے ڈئی اے پنجاب نے بلوچستان حکومت کی طرف سے تشدد،انتقامی کاروائی اور برطرفیوں کی مذمت کرتے ہوئے 31مئی سے2جون تک بلیک ڈے کے طور پر منانے کااعلان کیا ہے اس سلسلے میں پنجاب کے تمام شہروں میں مظاہرے اور شمع روشن کی گئیں۔بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے سندھ اور پختونخواہ کے ڈاکٹرز سے اپیل کی گی کہ وہ بھی بلوچستان کے ڈاکٹرز کی تحریک کی حمایت کریں اور اس سلسلے میں عملی اقدمات کیے جائیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: