واپڈ کے محنت کشوں کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

واپڈ کے ہزاروں محنت کشوں نے جمعرات کو پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خلاف بڑے مظاہرے کیے۔لاہور، سکھر، کوئٹہ،ساہیوال،گوجرانوالہ،حیدرآباد،ملتان،پشاور،بہاولپور،کراچی اور اسلام آباد میں ہونے والے یہ مظاہرے واپڈ ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے تحت منعقد ہوئے۔
لاہور میں یہ ہزاروں محنت کشوں پرمشتمل اس ریلی میں مہنگائی،بیروزگاری اور نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی گی ، اس کے علاوہ محنت کشوں کی بڑی تعداد تنخواہوں میں 40فیصد اضافے اور کم ازکم تنخواہ10000کے لیے نعرے بازی کرتی رہی،ریلی میں بڑی تعداد میں نجکاری مخالف ،تنخواہوں میں اضافے ،مہنگائی کے خلاف بینرز موجود تھے۔
ریلی سے خطاب کرتے مختلف ٹرید یونینز رہنماؤں نے حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو مہنگائی ، بیروزگاری کی بڑی وجہ ہے،انہوں نے کہا موجودہ نظام عوام کی زندگی کو تلخ بنا رہا ہے،اس مہنگائی میں محنت کشوں کے لیے موجودہ تنخواہ میں گزار ناممکن ہوگیا۔اس لیے ہم تنخواہ40 میں فیصد اضافہ کیا جائے اور کم از کم تنخواہ10000کی جائے اور اگر ایسا نہ کیاگیاتو وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: