پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کی دہشت گردی

(رپورٹ) پنجاب یونیورسٹی میں حالیہ ہفتہ سے جمیعت کی پر تشدد کاروائیوں میں اضافہ خوفناک حد تک پہنچ گیا شعبہ فلاسفی میں پچھلے دنوں طالب علموں کے ساتھ ساتھ خاتون پروفیسر سحرین بخاری اور طالبات کے ساتھ جمعیت کی غنڈہ گردی کی وجہ سے شعبہ فلاسفی کے طلبہ تدریسی عمل منقطعہ کر کے بائیکاٹ پر چلے گئے ۔ہفتہ کی رات کو جمعیت کے 30سے زائد مسلح غنڈوں نے ہاسٹل نمبر 7پر دھاوا بول کر شعبہ فلاسفی کے طالب علموں شاہد ،شاہ رخ اور اسحاق کو ہاکیوں اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ،اور ہوائی فائرنگ کی ۔اسی فائرنگ کے دوران بلٹ لگنے سے اسسٹنٹ سپریٹنڈٹ زخمی ہو گئے ۔جب کہ اس معاملے میں مداخلت پر ہاسٹل کے سپرینٹنڈٹ شاہد گل کے اوپر ریوالور تان کر گالی گلوچ کی گئی ۔اس کے علاوہ گیٹ کیپر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔بارہا فون کرنے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی ۔جبکہ زخمیوں کو شیخ زید اور جناح ہسپتال منتقل کر کیاگیا
نیشنل اسٹوڈنٹ فیڈریشن ان تمام واقعات کی مذمت کرتی ہے ۔اور مطالبہ کرتی ہے کہ ان واقعات میں ملوث جمعیت کے دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔اور ہمارا ساتھ ہی یہ مطالبہ ہے کہ فی الفور تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کے الیکشن کرائے جائے تاکہ طلبہ گروپوں کا خاتمہ ہو اور تعلیمی اداروں میں جمہوریت پنپ سکے ۔
یہ نیشنل سٹوڈینٹ فیڈریشن لاہور کی پریس ریلیز ہے جو اس نے لاہور میں اپنے مظاہرے میں جاری کی، جس میں بڑی تعداد میں بائیں بازو کے کارکنان نے شرکت کی،اس کے علاوہ ریلی بھی نکالی گی،NSFزیر اہتمام ایسی ہی ریلیاں ملک کے بیشتر شہروں میں نکالی گی جس میں جمعیت کی پنجاب یونیورسٹی میں غنڈہ گردی پر شدید تنقید کرتے ہوئے، متاثر طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گی ۔اس حوالے سے HRCPنے بھی تشویش ظاہر کی۔لیکن یہ واضح ہے کہ حکومت اس مسئلہ کا کوئی حل نہیں چاہتی اور ابھی تک جمعیت کی سرپرستی جاری ہے،اس کا واحد حل طلباء کی تحریک اور جدوجہد میں ہے،خاصکر جس طرح پنجاب یونیورسٹی کے طلباء نے 2007میں جمعیت کا خاتمہ کردیا تھا

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: